January 15, 2025
بلوچستان حکومت کا ریاست مخالفین کیخلاف بڑا اعلان

بلوچستان حکومت کا ریاست مخالفین کیخلاف بڑا اعلان

کوئٹہ(نمائندہ سد باب) بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح کا اجلاس  میں کیا گیا۔اجلاس میں ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کرواسکتے وہ عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے جو مل کر لڑنی ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance