لاہور (جاوید اعجاز سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر بائیکر لین کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی
۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے ہمراہ بائیک لائن کے روٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال جنکشن تا لاہور برج بائیکر لین کے روٹ کا جائزہ لیا۔فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک فلائی اوور پر بھی بائیکر لین بنائی جا رہی ہے۔ بریفنگ دی۔ کلمہ چوک فلائی اوور کے دونوں اطراف بائیکر لین پر کام جاری۔
کلمہ چوک سے لاہور برج دونوں اطراف دو شفٹوں میں کام جا ری ہے۔بائیکر لین کا مجموعی طور پر پچھتر فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے بائیکر لین کے مکمل روٹ کو ائندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ فیروز پور روڈ کینال سے لاہور برج تک دونوں اطراف کل 10 کلومیٹر بائیکر لین پر کام جاری ہے۔شہریوں کے ساتھ مل کر بائیکر لین کا کلچر پروموٹ کریں گے۔
بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔چیمپینز ٹرافی کے پیش نظر مین بلیوارڈ اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزداہ یوسف، ایل ڈی اے، ٹیپا، ایم سی ایل، پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف ٹریفک روانی بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ٹریفک پولیس اور ٹیپا ٹیمیں مل کر کام کریں۔شہریوں کی سہولت اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی سائن بورڈز کا خاتمہ کیا جائے۔