January 15, 2025
ایسا پنجاب جہاں ہر شہری محفوظ،مریم نواز

ایسا پنجاب جہاں ہر شہری محفوظ،مریم نواز

 پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں کی مالی معاونت کیلئے منیارٹی کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے، تحفظ کو ریڈ لائن قرار دیکر یقینی بنایا جارہا ہے
 اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کیلئے گرانٹس میں اضافہ کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہولی کے تہوار پر پیغام
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے، ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں کی مالی معاونت کیلئے منیارٹی کارڈ پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لئے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے، ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جارہا ہے۔ دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance