یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا انعام دینا پڑے گا، شاید اس سے بھی بڑا انعام جو اسامہ بن لادن کے لیے رکھا گیا تھا۔‘‘اس پوسٹ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں گئیں اور نہ ہی طالبان کے زیر حراست امریکیوں کی تعداد بتائی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بائیڈن انتظامیہ نے جاتے جاتے افغانستان میں قید 2 امریکیوں کو رہا کرالیا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27