January 15, 2025
اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،فلسطینیوں کے گھر مسمار

اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،فلسطینیوں کے گھر مسمار

تل ابیب(نیٹ نیوز)اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن کے دوران جنین پناہ گزین کیمپ میں دھماکوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔  قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں مہاجر کیمپ میں آپریشن کے دوران متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر جنین میں 23 عمارتیں تباہ کی گئیں۔اسرائیلی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نے جنوری کے وسط سے اب تک مغربی کنارے میں 50 فلسطینی جنگجوؤں کو شہید کیا ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے جنین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے عمارتوں کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance