January 15, 2025
ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں

ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں

کراچی(شوبز رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث اداکارہ ہانیہ عامر کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 1 کروڑ 83 لاکھ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم سردار جی تھری میں نظر آتیں۔

تاہم اب بھارت کی مقامی انڈسٹری نے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ہانیہ عامر کی جگہ کسی اور اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فلم میں ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ اور نیرو باوجوہ کو بھی ہونا تھا۔ فلم کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں مکمل ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث فلم میں ہانیہ عامر کو رکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اب کسی بھارتی اداکارہ کو فلم کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance