مریم نوازشریف نے سی سی ڈی کیلئے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری، تعیناتیوں کی منظوری بھی دیدی گئی
وزیراعلیٰ کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے فوری قانون سازی اور قیام کے لئے فوری اقدامات اور وسائل مہیا کرنے کاحکم
لاہور ( سٹاف رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم میں کمی اورعوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سات بڑے آرگنائزڈ کرائم میں کمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پرسی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گااورمانیٹرنگ شروع کردے گا۔قتل اور زیادتی کے واقعات میں مجرم تک پہنچنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ سی سی ڈی صوبے کے مختلف علاقوں میں شوٹر مافیا پر قابوپانے کیلئے فوری اقدام کرے گا۔ سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔ گینگسٹر ریکٹ اور مافیازپر قابو کیلئے سی سی ڈی سرگرم عمل ہوگا۔ ڈکیتی، راہ زنی،زیادتی،قتل، منظم چوری،لینڈ مافیاکیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔
وزیراعلیٰ کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے فوری قانون سازی اور قیام کے لئے فوری اقدامات اور وسائل مہیا کرنے کاحکم