پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے اپنی اچانک شادی اور مسجد نبوی میں نکاح کا قصہ سنادیا۔
اداکار عمر شہزاد نے حال ہی میں انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے مدینے میں نکاح کیا جس کے بعد اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نکاح کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
حال ہی میں اداکار عمر شہزاد کے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو کی مہمان سینئر اداکارہ روبینہ اشرف بنیں جنہوں نے عمر شہزاد کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اچانک نکاح کی وجہ دریافت کی؟
روبینہ اشرف کے سوال پر اداکار عمر شہزاد نے بتایا کہ ’ہماری شادی کے حوالے سے دونوں خاندانوں میں بات چیت جاری تھی لیکن مسجد نبوی میں نکاح کا فیصلہ ہم دونوں کا باہمی تھی جس کیلئے میں نے پہلے اپنی اہلیہ سے بات کی‘ ۔
عمر شہزاد کے مطابق میں نے نکاح سے قبل اہلیہ سے کہا کہ’ میں ازدواجی زندگی کا آغاز مسجد نبوی میں کرنا چاہتا ہوں، اہلیہ میری بات سن کر خاصی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ یہ میری دل کی خواہش تھی اور آپ نے کہہ دی‘۔
اداکار نے بتایا کہ ’اس کے چند دنوں بعد ہی اللہ نے مسجد نبوی میں ہمارے نکاح کیلئے سارے معاملات آسان کردیے، میرے بھائی بھابھی جرمنی سےمدینہ پہنچے، پاکستان سے میری اور اہلیہ کی فیملی وہاں پہنچ گئی، مجموعی طور پر خاندان کے 21 لوگوں نے ہمارے نکاح میں شرکت کی۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
300
-
World
80
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27