January 15, 2025
عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹربانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے، بانی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، عمران خان نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی نے خط میں کہا ہے افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی نے کہا فراڈ الیکشن اور 26 ویں آئینی ترمیم وجوہات ہیں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی، ساری چیزوں کا نزلہ فوج پر گر رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق خط میں عمران خان نے کہا ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے، بانی نے آرمی چیف کو اوپن لیٹر لکھا ہے۔


Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance