January 15, 2025
عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

راولپنڈی(نمائندہ سد باب) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرزکو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے تیسرے خط کے مندرجات آج سامنے آئیں گے۔فیصل چوہدری کا کہناتھاکہ 9 مئی کے واقعے پرآج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پرقائم ہیں، 8 فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا ممبربنایا گیا ہے، سیاسی کمیٹی میں کچھ نئے ممبران کے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظار پنجوتھا کو آج جیل میں نہیں جانے دیا گیا، وکلا کو جیل ٹرائل میں نہیں جانے دیا جارہا، ہم جی ایچ کیو کیس میں بھی اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کرینگے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance