January 15, 2025
شارجہ سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین نے مستحق افراد کے دل جیت لئے

شارجہ سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین نے مستحق افراد کے دل جیت لئے

شارجہ سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضان پیکجز تقسیم کیے


شارجہ(نمائندہ سد باب).پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں رجسٹرڈ ہونے والے مستحق افراد میں 250 سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکجز تقسیم کیے گئے، شارجہ سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضان پیکجز تقسیم کیے- اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سنٹر سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے کہا کہ ہمارے سنٹر میں 250 سے زائد خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ رمضان پیکج تمام لوگوں کو فراہم کیا جائے۔ رمضان پیکج کی تقسیم ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر غور کرنے اور رجسٹر کرنے کے بعد شارجہ سنٹر کی جانب سے رمضان پیکج دیا جائے گا - خلیل الرحمان بونیری اور چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم اللہ کی رضا کے لیے ہے۔ اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شارجہ اور عجمان میں مقیم مستحق افراد کو ضروری اشیاء کے تھیلے دیے جائیں تاکہ وہ رمضان المبارک کا مہینہ آسانی سے گزار سکیں، انہوں نے کہا کہ دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں، رمضان پیکج میں خدا کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں ضروری اشیاء شامل ہیں جو مستحق افراد کو دی جا رہی ہیں۔



Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance