اسلام آباد(نمائندہ سد باب)قرض کے حصول کے راستوں میں کمی آنے کے باوجود موجودہ حکومت مالی ذمہ داری اور قرض کی حد بندی ایکٹ (FRDLA) کے تحت سرکاری قرضے میں مجموعی کمی کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے حالانکہ پارلیمنٹ اس قانون کی منظوری پارلیمنٹ نے دے رکھی ہے۔ ایک سال کے دوران قرض 8.34 ٹریلین روپے بڑھا، اگرچہ حکومت مالیاتی عدم توازن کی وجہ سے عوامی قرضے میں کمی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا پارلیمنٹ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اس مسلسل ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے سوالات اٹھاتی ہے یا نہیں۔وزارت خزانہ کی قرضہ رپورٹ کے مطابق ملک کا مجموعی عوامی قرضہ مالی سال 2024 میں 71.2 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ مالی سال 2023 میں یہ 62.8 ٹریلین روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران قرضہ 8.34 ٹریلین روپے بڑھا، مالی سال 2024 کے دوران عوامی قرضہ 13 فیصد اضافے کے ساتھ 71.24 ٹریلین روپے تک پہنچا، جس میں سے 47.16 ٹریلین روپے ملکی قرضہ اور 24.08 ٹریلین روپے بیرونی قرضہ تھا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27