واشنگٹن(نیٹ نیوز)وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کی حکمت عملی شامل ہے، جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو دوبارہ امریکہ میں داخل ہونے کا سوچنا بھی مشکل ہوگا۔ جو کوئی بھی امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گا، وہ مجرم قرار پائے گا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27