تل ابیب(نیٹ نیوز)اسرائیل نے مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اپنی حراست میں موجود 333 فلسطینیوں شہریوں کو رہا کردیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 333 فلسطینی قیدیوں کو لے بسوں کا قافلہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچ گیا ہے۔
قبل ازیں اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت چھٹے قیدیوں کے تبادلے میں غزہ کے علاقے خان یونس میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے رہا کیے گئے 3 یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی ساگوئی ڈیکل-چن، اسرائیلی-روسی ساشا تروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینی یائر ہارن کو خصوصی طور پر تیار کیے ایک اسٹیج پر کھڑا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل خطاب کریں۔
اس موقع پر تینوں اسرائیلی قیدیوں نے اسٹیج پر مختصر گفتگو کی ، حماس کے نقاب پوش جنگجوؤں نے انہیں گھیرے لیے رکھا، اور ان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
302
-
World
82
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27