لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نعیم پنجوتھا اور اختیار ولی خان دست و گریبان ہوگئے۔لائیو شو کے دوران ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما لڑ پڑے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔نجی ٹی وی کے ایک شو میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا ایک ساتھ شریک ہوئے۔شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور اسی دوران نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے پہلے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا گریبان پکڑا جس کے بعد وہ بھی کھڑے ہو گئے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی، دونوں نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں۔پروگرام کی خاتون میزبان کی جانب سے دونوں کو منع کیا جاتا رہا جبکہ پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کروایا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
299
-
World
80
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27