ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل کا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "ہنر مند اسیر" کے تحت ہوم سیکریٹری پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کیلئے قائم کیئے گئے ہنرمندی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ہے۔اس دورے کے دوران ہوم سیکریٹری پنجاب نے باربر ٹریننگ سنٹر ، ٹیلرنگ ٹریننگ سنٹر، الیکٹریکل ورکشاپ ، اندرون جیل ٹک شاپ ، ہسپتال ، کچن سمیت ہینڈی کرافٹس/دستکاری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ہنر مند اسیران کی مالی معاونت کی ہدایت کی ہے تاکہ اس سے ہنر مندی کو بھی فروغ ملے اور اسیران جیل میں ہوتے ہوئے بھی اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔علاؤہ ازیں اس موقع پر ہوم سیکریٹری پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کی انتظار گاہ کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایت ہے۔ہوم سیکریٹری پنجاب نے پنجاب کی تمام جیلوں میں باربر ٹریننگ ، ٹیلرنگ ٹریننگ ، موٹر سائیکل مکینک ، اے سی مکینک ، الیکٹریشن اور کارپینٹر کے کورسز کروانے کی ہدایت کی ہے۔ علاؤہ ازیں کوتھم کے تعاون سے خواتین کو بھی ویٹرنگ کورسز کروانے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے کچن میں کا کرنے والے اسیران کو "فوڈ ہائی جین" کے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ "موم بتی" کا یونٹ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کی تمام جیلوں میں نوعمر اسیران کو کمپیوٹر کورسز کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کی تمام جیلوں میں خواتین اور مرد قیدیوں اور حوالاتیوں کی تربیت کیلئے ٹیلرنگ ورکشاپس کھولنے کی ہدائت دی ہے۔ ہوم سیکریٹری پنجاب نے مجموعی طور پر جیل انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر اور سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ظہیر ورک کی کاوشوں کو سراہا ہے۔اس دورے کے دوران ایک قیدی نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کو اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا ایک قلم دان بطور تحفہ پیش کیا ہے ، جسے آئی جی جیل خانہ جات نے سراہتے ہوئے باقی آفیسران کیلئے بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔