لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بہت اچھا آرگنائز کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ ہے اس کی بہت اہمیت۔ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
297
-
World
80
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27