لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی ہے جس کے باعث دریائےچناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دریائےچناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34ہزار 600کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نےدریائے چناب میں پانی کی آمد35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ تربیلا کےمقام پردریائےسندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے جب کہ منگلاکے مقام پردریائےجہلم میں پانی کی آمد44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد95 ہزار700کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے جب کہ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
297
-
World
80
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27