وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان
حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی اور مصطفی کمال کو کابیہ میں شامل کیا جائیگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا اور 4نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفی کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفی کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
312
-
World
84
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27