January 15, 2025
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

جدہ(نیٹ نیوز)سعودی عرب اور امریکا نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید جنگی آلات اور امریکی دفاعی کمپنیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران میزبان ملک نے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، جس میں توانائی، دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی، گلوبل انفرا اسٹرکچر اور معدنیات شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید جنگی آلات اور درجنوں امریکی دفاعی کمپنیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ معاہدے کے تحت 5 مختلف شعبوں میں سعودی عرب کو دفاعی برآمدات ہوں گی، جس میں فضائیہ کی صلاحیت میں جدت اور خلائی صلاحیت، میزائل ڈیفنس، میری ٹائم اور کوسٹل سیکیورٹی، بارڈر سیکیورٹی اور بری افواج کی جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم میں جدت لانا شامل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ معاہدے میں سعودی مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے تربیت اور تعاون کے ساتھ ساتھ سعودی سروسز اکیڈیمیز اور ملٹری میڈیکل سروسز بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance