کراچی(بیورو رپورٹ)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے گئے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے کی تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے، ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مصطفیٰ کے قتل کااعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ کو ولن کی طرح قتل کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارمغان سے رابطوں کے الزام میں گذری تھانے کے اسسنٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس نے کیس کی اہم کردار زوما سے بھی تفتیش کی ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کرلیا، ارمغان نے بتایا کہ اس نے مصطفیٰ عامر کو ولن کی طرح قتل کیا، پہلے راڈ ماری تو مصطفیٰ زخمی ہوا اور فرار ہونے کی کوشش کی، ارمغان نے مصطفیٰ کو روکا اور کہا کہ ٹاس ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ملزم ارمغان نے کہا کہ ہیڈ آگیا توچھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو ماردوں گا، سکہ اچھالنے پر ٹیل آنے کے باوجود ارمغان نے مصطفیٰ کو راڈ ماری، دوسری بار پھر ٹاس میں ٹیل آیا لیکن ارمغان نے مصطفیٰ کو نہیں چھوڑا۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
312
-
World
84
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27