January 15, 2025
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے

پاکستان اوریو اے ای میں تعاون تجارت کے کئی معاہدوں طے
متحدہ عرب امارات کے علی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال
صدر اور وزیر اعظم نے ویلکم کیا،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
صدر نے نشان پاکستان کے اعزازسے نواز،آرمی چیف بھی موجود تھے
بینکنگ کے شعبے،کان کنی،ریلویز،شمسی توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط


اسلام آباد(نمائندہ سد باب)پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ،کان کنی، ریلویز اوربنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی دستاویزات پردستخط کئے گئے۔۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زیدالنہیان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمدآصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، یواے ای کے وفد میں شامل ارکان اور اعلیٰ افسران اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سیدبصارشعیب اورسیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے بینکنگ کے شعبہ میں معاہدے کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔ علی الراشدی، سعیداحمد اورفہیم حیدرنے کان کنی کے شعبہ میں معاہدے  کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔شادی ملک اور عامرعلی بلوچ نے ریلویز کے شعبے میں مفاہمت کی دودستاویزات کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔کیپٹن جمال شمسی اورندیم احمدچوہدری نے بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کے ایم اویوکے مسودوں کاتبادلہ کیا۔اسلام آباد:وزیر اعظم سے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی ملاقات۔ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف  سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔اس ماہ کے شروع میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ اپنی انتہائی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امر باعث  اطمینان ہے کہ دونوں ممالک اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ میرے حالیہ دورہء ازبکستان کے دوران ازبکستان - افغانستان -پاکستان ریلوے لائین منصوبے پر بات چیت ہوئی،ازبکستان نے بھی اس منصوبے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس منصوبے کی بدولت گوادر اور ابوظہبی پورٹس کو فائدہ ہو گا اور یہ منصوبہ اس خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔وزیراعظم نے ہر  مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل اور مضبوط حمایت کو سراہا۔ پاکستان میں اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پاکستانی اداروں اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان حالیہ کامیاب سرمایہ کاری کے اقدامات اس مضبوط اور مسلسل بڑھتے ہوئے تعاون کی روشن مثال ہیں۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید، جو سینئر حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد کے ہمراہ ہیں، نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں-ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں انہیں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزرا  سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گل دستے پیش کیے۔ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ولی عہد وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر گئے جہاں ولی عہد ابوظبی کو ایوان صدر میں نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے انہیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔



Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance