مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے' ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
Leave a Reply
Cancel Replyمتعلقہ خبریں۔
VOTE FOR CHAMPION

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟
88%
4%
8%
0%
0%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.
Top Categories
-
پاکستان
316
-
World
84
-
زندگی اور انداز
32
-
کھیل
27