January 15, 2025
وردی کو لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پرہمارے لیے لڑ رہے ہیں، مریم نواز

وردی کو لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پرہمارے لیے لڑ رہے ہیں، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اور ہونہاراسکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اور طاقت بنانا چاہتے ہیں، سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی، اگر عوام تقسیم اور قیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل نہیں کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی فتح نے قوم کو متحد اور یکجان بنا دیا، کامیابی پر فخر نہیں، عاجزی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، آج میرا اور ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے، ہر لحاظ سے بڑے دشمن سے سامنا تھا، مقابلہ کیا اور افواج پاکستان نے جنگ لڑی اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی تھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ قوم کا روشن مستقبل یقینی بنایا، میں باربار بچوں کو تفریق اور تقسیم کرنے والوں کے بارے میں بتاتی رہی ہوں، میں بچوں سے پہلے بھی کہتی رہی، آج بھی کہتی ہوں کہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا۔

انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کا قدم ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ہونا چا ہیے، سارے ادارے ہمارے اپنے ہیں، لوگ ہمارے اپنے ہیں، اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، وطن کا مستقبل طلبہ کے ہاتھ میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں، بچوں کا جذبہ دیکھ کر دل کو تسلی، اطمینان اور مسرت ہوتی ہے، اپنے طلبہ پر فخر ہے۔

فیصل آباد میں تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ جنگ جیتنے سے بڑا خوشی کا لمحہ کوئی نہیں ہوسکتا، بچوں سے کہتی ہوں کہ کسی کے اقتدار کی ہوس کا شکار نہ بنیں اور پاکستان کے نوجوانوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جب مشکل گھڑی آتی ہے تو قوم کے بیٹے سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں، ملک کے مستقبل کے بارے میں شک و شبہات پیدا کرنے والے شرمندہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ طلبہ پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، میں عوام کی امانتوں کی امین ہوں، سب کچھ بیٹے اور بیٹیوں کا ہے، بچوں کے ہاتھ میں لاٹھی اور اسلحہ اچھا نہیں لگتا بلکہ لیپ ٹاپ اچھے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ دینا چاہتی ہوں، ہمارے بچے لائق، ذہین اور محنتی ہیں، ہمار ا مستقبل انہی سے روشن ہے، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ لینے والے بچوں، ان کے والدین اور اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں۔

Follow US

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

آپ کو صدے باب نیوز چینل کیسا لگتا ہے؟

88%
4%
8%
0%
0%
0%

Top Categories

Recent Comment

Please Accept Cookies for Better Performance