پنجاب کو زیرو پلاسٹک صوبے بنانے کیلئے پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع
پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کیلئے لاہورمیں 25 اور گرجرانوالہ میں 27 کو ڈیسک کا آغاز، سیالکوٹ میں آج ہوگا
ملتان اور بہاولپور میں ڈیسک 4اور 5مارچ کو فنکشنل، ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد 7 اور 11مارچ،جھنگ، راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہونگے
لاہور(نمائندہ سد باب)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے کے نو بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔ پنجاب کو زیرو پلاسٹک صوبے بنانے کیلئے پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے لاہورمیں 25فروری اور گرجرانوالہ میں 27 فروری کو ڈیسک فعال ہورہے ہیں۔ سیالکوٹ میں آج (28فروری) جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 4اور 5مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک فنکشنل کر دیئے جائیں گے۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اورفیصل آباد 7 اور 11مارچ اسی طرح جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرعوام کی سہولت کیلئے گرین پنجاب ایپ (GREEN PUNJAB APP) ٹال فری نمبر1373جاری کر دیا گیا۔ مزید معلومات اور رہنمائی -4 042-37897103 اور 0322-4474915پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کیلئے ویب سائٹ epd.punjab.gov.pk پر بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ماحول دوست صوبے بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ ماحول کو پلاسٹک اور دیگر مضر صحت اشیاء سے پاک کرنا ناگزیر امرہے۔